نواز لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن کو اسی لاکھ میں خریدنے کی کوشش کی : ترجمان جماعت نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد: 10 ارب کے بعد 80 لاکھ روپے کی گونج ، تحریک انصاف کا ایک اور الزام سامنے آگیا ۔ نعیم الحق کہتے ہیں نواز لیگ نے ان کے رکن کو اسی لاکھ روپے میں خریدنے کی کوشش کی ۔ طلال چوہدری نے جواب دیا کبھی خان صاحب اپنی قیمت بتاتے ہیں آج نعیم الحق نے بتا دی ، کھوٹے سکوں کو کسی نے خریدا ہے نہ ہم خریدیں گے۔ 10 ارب کے بعد 80 لاکھ روپے کی گونج ، تحریک انصاف نے ن لیگ پر ایک اور الزام لگا دیا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے الزام لگایا ۔ نواز لیگ نے 80 لاکھ روپے میں تحریک انصاف کے رکن کو خریدنے کی کوشش کی ۔ مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ طلال چوہدری نے کرارا جواب دیا اور کہا کبھی خان صاحب اپنی قیمت بتاتے ہیں ، آج نعیم الحق نے اپنی قیمت بتا دی ۔ طلال چوہدری نے کہا خان صاحب الزامات کا سامنا کریں عورتوں کے پیچھے مرد نہیں چھپتے۔