counter easy hit

سینئرٹیچرعبدالستارنیازی کی محکمہ تعلیم میں 37سالہ سروس کے بعد ریٹائرمنٹ پرشاندارالوداعی تقریب منعقدکی گئی

After 37 years

After 37 years

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) گورنمنٹ پاکستان ہائی سکول لالہ موسیٰ کے سینئرٹیچرعبدالستارنیازی کی محکمہ تعلیم میں 37سالہ سروس کے بعد ریٹائرمنٹ پرپاکستان ہائی سکول سٹاف کی جانب سے ان کے اعزازمیں شاندارالوداعی تقریب منعقدکی گئی،جس کی صدارت ہیڈماسٹر چوہدری مقصوداحمدنے کی،مہمان گرامی میں ممتازماہرتعلیم سابق ہیڈماسٹرسیدمسعودحسین شاہ ترمذی،اے ای او مرکزلالہ موسیٰ چوہدری محمدنوازانجم،محمدندیم اخترقریشی،محمدوسیم قریشی،ملک محمدشفیق بوسال،عبیداللہ بٹ اورسینئرصحافی عبداللطیف نجمی تھے،تقریب میں سکول کے سٹاف مولانانعیم اللہ چشتی،آصف محمودقریشی،محمدیونس،عبدالشکور،چوہدری تصوراقبال،عمران صفدر،چاقب بٹ،مدثراقبال ،ناظم اقبال،افتخاراحمد،صیام احمد،شبیراحمد،محمدشوکت،کلرک اشتیاق احمدبٹ سمیت دیگرشریک ہوئے،تقریب میں کمپیرنگ کے فرائض ناظم اقبال نے سرانجام دیے،ہیڈماسٹرچوہدری مقصوداحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالستارنیازی ہمارے سکول کا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی محکمہ تعلیم کیلئے 37سالہ تعلیمی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں،وہ ہمیشہ اپنے پیشہ سے مخلص رہے اور انہوں نے سکول کے معمولی کاموں سے لے کرتدریس اور کلیریکل کام پورے خلوص نیت سے کام کیا،عبدالستارنیازی نے اپنے خطاب میں کہاکہ محکمہ تعلیم سے باعزت ریٹائرمنٹ پراللہ رب العزت کا شکربجالاتاہوں،اپنے سکول کے اساتذہ کی محبت اور دی گئی عزت کوکبھی فراموش نہ کروں گا،تقریب میں عبدالستارنیازی کو پھولوں کے ہارپہنائے گئے اور اساتذہ اور مہمانوں نے تحائف پیش کئے ،آخرمیں ان کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیاگیا۔