بیجنگ ……جنوبی چین کے شہر شین زیان میں لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ملبے تلے دبے دو افراد کو 70گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔
شین زیان میں 3 روز قبل لینڈ سلائیڈنگ سے 30 سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں جبکہ درجنوں افراد لاپتا تھے، ریسکیو اہلکاروں نے 70گھنٹے گزرنے کے بعد ملبے سے 2 نوجوانوں کو زندہ نکال لیا ہے۔
ریسیکیو ٹیموں کے مطا بق19 سالہ نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے جبکہ دوسرا شخص کی حالت نازک ہے ۔حکام کے مطابق 76افراد تاحال لاپتا ہیں،جن کی تلاش کے لیے 4ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔