پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بخارمیں مبتلا ہوگئے ہیں اور نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں
لاہور: ڈینگی مچھر کے کرکٹرز پر حملے جاری ہیں ، یونس خان کے بعد پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل بھی ڈینگی کا شکار ہوگئے ۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بخارمیں مبتلا ہوگئے ہیں اور نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اکتوبر کے شروع میں یونس خان ڈینگی بخار کے باعث کافی دن ہسپتال میں زیر علاج رہے، اس دوران ان کے وزن میں چھ کلو کمی بھی ائی اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈینگی بخار کے باعث پہلا ٹیسٹ نہ کھیل سکے۔
اب یونس خان کے بعد ڈینگی کا اگلا شکار عدنان اکمل بنے جو بخار کے باعث نیشنل اسپتال جا پہنچے اور اس وقت بھی زیر اعلاج ہیں، جبکہ یونس خان صحت یاب ہوکر دوبارہ میدانوں میں ان ایکشن ہیں۔