لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی کل لاہور میں آمد متوقع ہے۔ وہ کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، امن و امان کی صورتحال، نئے بلدیاتی نظام، نیا پاکستان ہائوسنگ اور دوسرے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی، سانحہ ساہیوال کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے اس حوالے سے کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں بیوروکریسی سمیت دیگر رکاوٹوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم وزراء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹریوں کو محکموں کی الاٹمنٹ کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔ وزیراعظم کی گورنر چودھری سرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے بھی ملاقات متوقع ہے۔