لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے شہریار آفریدی نے بڑے طمطراق طریقے سے اسلامک یونیورسٹی کے سربراہ احمد یوسف الدرویش کو کھری کھری سنائی اور سعودی عرب میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر آواز اُٹھائی۔ جس کا وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس بھی لیا گی اور انہوں نے شہریار آفریدی کو متعلقہ حکام سے معذرت کرنے کا کہا۔
تاہم اب تازہ ترین اطلاعات یہ آئی ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی سے اظہار برہمی کیا ہے اور ان سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں جسکی وجہ سے شہریار آفریدی نے سعودی سفیر سے ملاقات کر کے اپنے رویےاور اسلامک یونیورسٹی کے سربراہ احمد یوسف الدرویش کے ساتھ مخصوص طریقہ اپنانے پر معافی بھی مانگی۔ ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ عمران خان ابھی تک شہریار آفریدی سے ناراض ہیں، اور ممکنہ طور پر وہ شہریار آفریدی سے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان واپس لے لیں۔ابھی تک اس حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس ترجمان یا پھر وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سعودی اسلامک یونیورسٹی کے سربراہ احمد یوسف الدرویش سے ایک ملاقات میں پاکستانیوں کے حقوق کی آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ’’ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا ، دیگر عرب ممالک میں بھی پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سسلوک کیا جاتا ہے، پاکستانیوں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے ، تنخواہیں نہیں دی جاتیں، آپ سے درخواست ہے کہ پاکستانیوں کے مسائل پر آواز اُٹھائیں ، یہ معاملہ اب ختم ہونا چااہیئے کیونکہ اس حوالے سے ہم بہت سخت ناراض ہیں۔مثال کے طور پر میں ڈرگ ڈیلر ہوں اور اایک پاکستانی بزرگ شہری کو عمرہ کاٹکٹ اور ویزہ لے دیتا ہوں ، پکڑے جانے پر آپ لوگ اس بزرگ کا سر قلم کرتے ہیں، تحقیقات کیوں نہیں کراتے ؟ سعودی جیل کی بیرکوں میں پندرہ بندوں کی گنجائش ہے تو آپ لوگوں نے وہاں پر 200 بندہ کیوں رکھا ہوا ہے؟ ہمارا پڑھا لکھا بچہ سعودی عرب جاتا ہے تو اسکی تنخواہ 4 سے 5 ہزار ریال ہوتی ہے جبکہ گوری چمڑی والے نالائقوں کو اسی کام کے آپ لوگ 30 سے 40 ہزار تک ریال دیتے ہیں ، ہم لوگ خود ہی مسلمان کو کمتر کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔‘‘
شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ’’ ہم نے کسی سے کچھ نہیں ماانگا، ہمارا ایمان اللہ پر ہے، سعودی عرب کو عزت دیں گے لیکن سعودی عرب بھی پاکستانیوں کو گلے لگائے۔ ‘‘