افریقہ ملک کانگو سے آنے والے کانگو وائرس کے بعد اب بھارتی ریاست اڑیسہ میں جاپانی بخار اینسفلائٹس سے ایک ماہ میں 30 بچے ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ روزاڑیسہ کے ضلع ملکان گری کے پوٹریل گاؤں کےکسان ببی ٹاکری کی 3 سالہ بیٹی کی موت ہو گئی جبکہ مختلف علاقوں میںاس بیماری سے گزشتہ روز 5 بچے ہلاک ہوئے ۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 100 سے زیادہ بچوں کا اسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیماری سور کے گوشت سے پھیلی جس کا ابھی تک کوئی علاج نہیں مل پایا ۔
اس ضلع کے غریب قبائلی گھروں میں عموماً سور پالے جاتے ہیں اور تہوار یا کسی تقریب میں سور کا گوشت کھایا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈڈا نے ریاست کو ہر طرح کی مدد مہیا کرنے کیلئے وزارت صحت کو ہدایات جاری کردیں۔