بیجنگ: پاکستان کی جانب سے 2 بھارتی طیارے تباہ کرنے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سابق ایئر چیف مارشل شاہد لطیف نے اس ضمن میں ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا فخریہ اعلان کرتا ہوں کہ میں سال 2001 سے 2008 کے جنرل پرویز مشرف کے عہد میں پاک چین مشترکہ منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر تھا اور آج پاکستانی فضائی حدود میں مداخلت کرنیوالے بھارتی جیٹ طیاروں کو اسی جی ایف 17 تھنڈر طیارے نے مار گرایا۔ اس ٹویٹ کے 2 گھنٹے کے اندر ہی سچوان چینگ فائی انٹی گریشن ٹیکنالوجی (سی اے سی ۔ ایس سی آئی ٹی) کے ساتھ کام کرنے والی ذیلی کمپنی چینگ ڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے شیئر زبڑھ گئے اور صرف 5 منٹ میں ان میں 10 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔ دوسری طرف بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دھوم مچا دی۔ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کو گرانے والے پاکستانی طیارے کی خریداری کیلئے کئی ممالک نے دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دوست ملک چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اچانک زبردست اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کو گرانے والے پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کیلئے کئی ممالک کی دلچسپی کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 ممالک کی ائیرکرافٹ انڈسٹری پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے کم قیمت اور جدید جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کو خریدنے کیلئے گہری دلچسپی رکھتی ہے۔