اسلام آباد: معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے بعد جنید جمشید دوسری غیر سرکاری شخصیت ہیں جنھیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کی نمازہ جنازہ راولپنڈی کے نور خان ائیربیس پر ادا کی گئی جس کے بعد ائیرفورس کے دستے نے جنید جمشید کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس سے قبل 9 جولائی کو انتقال کر جانیوالے فلاحیتنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کو نمازِ جنازہ کے بعد پاکستانی فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔