counter easy hit

اسرائیل کے بعد ہندوستان کی مدد کے لیے کون سی بڑی طاقت میدان میں آ گئی؟ جانیے

After Israel, which major force came to the aid of India? Learn

ماسکو (ویب ڈیسک) روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسو نے کہا ہے کہ بھارت کو روسی دفاعی میزائل نظام ایس 400 آئندہ 19 ماہ کے دوران مل جائے گا۔ روس اور بھارت کے درمیان گزشتہ برس اکتوبر میں ایس 400 میزائل نظام کی خریداری کا معاہدہ ہوا تھا حالاں کہ اس معاہدے سے نئی دہلی کو امریکی پابندیوں کا خطرے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس معاہدے کا حجم 5 ارب 43 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کو ایس 400 کی ترسیل 2020 تک شروع ہوجائے گی جبکہ معاہدے کی رقم کی ادائیگی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔دوسری جانب بعض اوقات انسان کی ایک غلطی زندگی بھر کے پچھتاوے کا سبب بن جاتی ہے۔اس وقت اگر امریکہ بھی افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کرنے کے بعد پہاڑوں سے نکل نہیں جاتا تو اس کا بھی یہ فیصلہ تاریخ کے بڑے غلط فیصلوں میں سے ایک ہو گا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے 18 سالہ جنگ کو ختم کرکے اپنی فوج واپس بلانے کے لیے طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو ‘مردہ’ قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ‘جہاں تک میرا تعلق ہے وہ مردہ ہوگئے ہیں ‘۔افغانستان سے امریکا کے 14 ہزار فوجیوں کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم وہاں سے باہر آئیں گے لیکن ہم صحیح وقت پر باہر آئیں گے’۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے دو روز قبل افغان صدر اشرف غنی اور طالبان سے کیمپ ڈیوڈ میں طے شدہ خفیہ ملاقات کو منسوخ کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔طالبان نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ مذاکرات کی منسوخی سے امریکا کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔بعد ازاں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیکل پومپیو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امید ہے کہ طالبان اپنے رویے کو تبدیل کریں گے اور مذاکرات جہاں تک پہنچے تھے وہیں سے شروع کریں گے اور اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹرز سے گفتگو میں کہا کہ ‘وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے لوگوں کو اس لیے مارا تاکہ مذاکرات میں اپنی پوزیشن بہتر بنا لیں جو ایک بڑی غلطی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہماری ملاقات طے تھی جو میرا آئیڈیا تھا اور منسوخ کرنا بھی میرا آئیڈیا تھا، میں نے اس حوالے سے کسی سے بات نہیں کی تھی’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کیمپ ڈیوڈ ملاقات کو اس بنیاد پر منسوخ کیا کہ انہوں نے وہ کچھ کیا تھا جو انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا’۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘وہ آج امریکا آرہے تھے، بدقستمی سے جھوٹے مفاد کے لیے انہوں نے کابل میں حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں ہمارے ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے’۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website