اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چند روز قبل کے ایم سی کے ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو نیب کی ٹیم نے اُن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ اس دوران اُن کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس تلاشی کے دوران لیاقت قائم خانی کی ایک تجوری سےبہت سا قیمتی سامان برآمد ہوا تھا۔ جب کہ نیب کی ٹیم دُوسری تجوری کو کھولنے میں اس وقت کامیاب نہیں ہوئی تھی۔تاہم اب نیب حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بالآخر دوسری تجوری بھی کھول لی گئی ہے۔ مگر اس میں سے صرف دو فائلیں ہی برآمد ہوئی ہیں۔ پہلی تجوری کی طرح اس سے میں کوئی قیمتی ہیرے جواہرات اور نقدی برآمد نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ نیب نے سابق ڈی جی پارکس (کراچی) کے گھر پر چھاپہ مار کر مبینہ غیر قانونی اثاثے اور جدید اسلحہ برآمد کیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھرپر کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں،بانڈز،جائیدادوں کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔چھاپے کے دوران8لگثری گاڑیاں اور جدید اسلحے کی بڑی تعدادبھی برآمد کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سونا ،قیمتی زیورات اور ان کے علاوہ کراچی اورلاہورکے بنگلوزکی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔ان کے گھر سے 4 بائی 6فٹ کے 2 لاکر ز بھی پکڑے گئے ہیں ۔سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم لیاقت قائمخانی کے گھرسے کے ایم سی کی فائلزبھی نیب نے برآمد کی ہیں ، لیاقت قائم خانی کو18 ستمبرکو باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا اسلام آباد کا گھر انتہائی پر تعیش ہے اور ان کیآمدن سے مسابقت نہیں رکھتا۔ اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتے ہیں اورگھر کے اندر باتھ روم 2مرلے پرمحیط ہیں۔
.