counter easy hit

بھارت کوپاکستان کے بعد چین کے نیپال سے تعلقات بھی کھٹکنے لگے

نئی دہلی: خطے میں اپنی چوہدراہٹ جمانے کے متمنی بھارت کو اپنے عزائم کی تکمیل کی راہ میں پاک چین دوستی کھٹکتی ہے لیکن اب وہ چین کے نیپال سے تعلقات پر بھی اعتراضات اٹھانے لگا ہے۔

After Pakistan India have also puppet deflecting China Relations with Nepal

After Pakistan India have also puppet deflecting China Relations with Nepal

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیپال اورچین کے فوجی آئندہ ماہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ مشقیں کررہے ہیں، اس مشق سے قدرتی آفت یا کسی دہشتگرد حملے سے نمٹنے کے لیے نیپال کی فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے نیپالی فوج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل تارا بہادر کارکی کا کہنا ہے کہ نیپال اور چین فوجی وفود کا تبادلہ، دورے اور تربیتی کورس منعقد کرتے رہتے ہیں لیکن اس قسم کی مشق پہلی بارہورہی ہے۔دوسری جانب بھارت ان فوجی مشقوں کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھنے لگا ہے۔ بھارتی دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ نئی دلی سرکار ان فوجی مشقوں کو بہت اہمیت دے رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے اس فوجی تعاون کی نوعیت کا جائزہ لے رہا ہے۔ بھارتی تشویش پرنئی دلی میں تعینات نیپالی سفیردیپ اُپادیو نے بھارتی تشویش پرکہا ہے کہ نیپال کے بھارت کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں اوران مشقوں کے نتیجے میں ہمارے یہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ نیپال جغرافیائی محل ووقوع کے اعتبارسے بھارت اورچین کے درمیان گھرا ہوا ہے، بھارت نے ہمیشہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیپال کو اپنی کالونی ہی سمجھا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website