اسلام آباد (ویب ڈیسک) گیلپ پاکستان کی جانب سے کرائے جانے والے حالیہ سروے میں اگرچہ اکثر پاکستانیوں نے حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن پھر بھی اکثر لوگ تحریک انصاف کو ہی ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ گیلپ کی جانب سے جون کے مہینے میں کرائے جانے والے سروے میں لوگوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آئندہ جب کبھی انتخابات ہوں تو آپ کس پارٹی کے نمائندے کو ووٹ دیں گے۔‘ اس سوال کے جواب میں حکمران جماعت تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی اور اس کیلئے 31 فیصد لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ گیلپ کے عام انتخابات 2018 سے قبل کرائے گئے سروے میں 32 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ سروے میں دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن رہی جسے 28 فیصد لوگوں نے ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ن لیگ کیلئے عوام کی پسندیدگی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ الیکشن 2018 سے قبل صرف 24 فیصد لوگ ہی اسے ووٹ کرنا چاہتے تھے لیکن اب اس کے ووٹ بینک میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ گیلپ سروے میں پیپلز پارٹی کو 15 فیصد ، آزاد امیدواروں کو 6 فیصد ، متحدہ مجلس عمل کو 5 فیصد اور دیگر سیاسی جماعتوں کو 15 فیصد لوگوں نے ووٹ دینے کا کہا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سخت فیصلے کر رہی ہے اور حالیہ بجٹ میں کئی قسم کے نئے ٹیکسز لگائے گئے ہیں جس سے غریب عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں , اس کا اثر بھی عمران خان کی کارکردگی کے بارے میں لوگوں کی رائے پر بھی پڑا ہے جو کہ وزیراعظم کے لئے یقینا باعث پریشانی ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے جانچنے کیلئے جون 2019 میں سروے کروایا جسکے نتائج بھی سامنے آ گئے ہیں ۔گیلپ کی جانب سے عوام سے سوال کیا گیا کہ آپکی رائے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ کارکردگی کیسی ہے ؟
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 59
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276