اسلام آباد: سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ نہیں لوں گا بھلائی کے کام سرکاری عہدوں کے بغیر بھی کئے جاسکتے ہیں۔
After retirement will not accept any official designation, Anwar Zaheer Jamali
یس نیوزکے مطابق لااینڈ جسٹس کمیشن کے نئے آفس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس انورظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی بھی سرکاری عہدہ نہیں لوں گا کیوں کہ عوام کی خدمت کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی صرف جذبہ ہونا لازمی ہے بھلائی کے کام سرکاری عہدوں کے بغیر بھی کئے جاسکتے ہیں۔سابق چیف جسٹس نے لا اینڈ جسٹس کے دورے کے دوران افسران کو ہدایت کی کہ غیر ضروری اے سی اور لائٹس نہ جلائیں بلکہ بجلی کی بچت کو اپنا شعار بنائیں۔واضح رہے کہ انور ظہیر جمالی 30 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں جس کے بعد جسٹس میاں ثاقب نثار نئے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر ہوئے ہیں۔