counter easy hit

کئی ہفتوں بعد مولوی خادم رضوی پھر خبروں کی زینت بن گئے

After several weeks, Maulvi Khalid Rizvi became a celebration of news

کراچی ( ویب ڈیسک) امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس حکومت چلانے اور پاکستان کو عالمی برادری میں کلیدی کردار ادا کرنے کا نسخہ موجود ہے،موجودہ حکمرانوں کاپہلا ہی بجٹ عوام کو جینے کا راستہ نہیں دیتا۔ حکمرانوں نے بجٹ میں اپنی عیاشیوں اور فضول خرچیوں کو کم کرنے کا کوئی فیصلہ نہ کرکے بتادیا ہے کہ انہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، اگر یہ خسارے کا بجٹ قومی دولت کی لوٹ کا شاخسانہ ہے تو حکومت کو قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والوں سے لوٹا ہوا قومی خزانہ برآمد کرنے سے کس نے روکا ہے؟ 70 سال بعد بھی قومی مجرموں سے حساب لینے کی بجائے آنے والی نسلوں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھواکر قوم کو ہی قربانی کا بکرا بنانے کے منصوبے تحریک لبیک پاکستان کو قبول نہیں، وہ تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام گلشن اقبال میں کارکنوں کے تربیتی کنونشن سے خصوصی خطاب کررہے تھے۔کنونشن سے علامہ غلام غوث بغدادی، علامہ رضی حسینی نقشبندی اور مفتی قاسم فخری نے بھی خطاب کیا، کنونشن میں تحریک لبیک سندھ کے نئے عہدیداروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔خادم رضوی نے مزید کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری سے طرز حکومت چلانے کے دعویٰ کے ساتھ برسراقتدار آنے والی حکومت کے دور میں کراچی کے عوام پینے کے پانی سے محروم، سندھ کے کھیت کھلیان صحرا اور پاکستان کے عوام بھوک و بیماری سے موت کے منہ میں جارہے ہیں جبکہ صدر مملکت کے سوئمنگ پول پر بےدریغ قومی خزانہ لٹایا جارہا ہے، یہ کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟ حکومت کو بس اسی بات کی فکر ہے کہ ہمیں پیسے کون دیتا ہے، علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے قانون رسالت پر کبھی سودے بازی کی ہے نہ ہی آئندہ کبھی کریں گے، بلکہ صبر و استقامت کے ساتھ قانون ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے،تحریک لبیک پاکستان پر 22 کروڑ لینے کے الزامات لگائے گئے لیکن 22 روپے بھی ثابت نہیں ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website