اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے ابھی تک طلبی کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا ، پارلیمنٹ جب کسی وزیر کو بلاتی ہے تو پیش ہونا پڑتا ہے،، نیب بلایا تو پیش ہوجاؤنگا، حکومت گرانے کا بیان پیپلز پارٹی کا اپنا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی حکومت گرانے کی بات نہیں کی,فیصل واوڈا کسی کے باپ کے نوکر نہیں لیکن یہ پاکستان کے عوام کے نوکر ہیں،اگر پارلیمنٹ بلاتی ہے تو انکو پیش ہونا پڑے گا ،، نجی ٹی وی سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی حکومت گرانے کی بات نہیں کی،حکومت گرانے کا بیان پیپلز پارٹی کا اپنا ہے،حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانا مشکل کام ہے، ابھی وہ حالات نہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے،عدم اعتماد لانے کی باتیں قبل از وقت ہیں۔انہوں نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، نیب نے بلایا تو حاضر ہوجاؤں گا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام میں غیر مقبول ہوتی جا رہی ہے ،مڈ ٹرم الیکشن کی بات وزیراعظم نے خود کی ،پارلیمنٹ احترام کے ناتے پر چلتی ہے ،اپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈال دیا لیکن آج تک کیس نہیں بنا پائے،نیب کا قانون مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال کیاجا رہاہے،