counter easy hit

چائے والا کے بعد سندھ پولیس کے نوجوان پولیس افسر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا

After tea, Sindh Police's Young Police Officer blamed social media

کراچی ( ویب ڈیسک )پاکستان میں کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کے ایک ڈھابے پر چائے بیچنے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ سوشل میڈیا سٹار بن گیا اور کئی پراجیکٹس میں کام کرنے کی بھی پیشکشیں آناشروع ہوگئیں ، اب سندھ پولیس کے ایک نوجوان افسر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا اور کئی لڑکیاں اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکیں۔نجی نیوزویب سائٹ ‘ کے مطابق آج کل پاکستان کے سوشل میڈیا پر سعد کورائی بلوچ کی تصاویر وائرل ہیں جو سندھ پولیس کے اینٹی اینکروچمنٹ سیل کا حصہ ہیں ، کئی لڑکیوں کے نزدیک وہ ایک شہزادہ ہے اور کئی لڑکیوں نے تبصروں کے اپنے اپنے گھوڑے دوڑاناشروع کردیئے ۔ یہاں سعدکورائی کی کچھ تصاویر پیش ہیں جو اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اپ لوڈ کی ہیں جن سے ان کے شوق کا بھی اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ ان کی یہ تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین کے شرارتی تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، سعدکورائی بلوچ بھی خوبصورت ہیں اور کئی صارفین نے ان کی سلامتی کیلئے بھی دعائیں کیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ ترک نسل کی طرح دکھتے ہیں، میں نے اس سے پہلے ایسا ہینڈسم پاکستانی افسر نہیں دیکھا، اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کی حفاظت کریں، آمین۔ ایک اور صارف ان پر فدا ہوگئی ،ان تصاویر کے علاوہ مزید کچھ دیکھنے کو بھی ترسنے لگیں اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، انہوں نے لکھا کہ مہربانی کرکے اپنے آپ کو مزید دکھائیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس سے پہلے ایک اور شخص ریحان منیر بھی تھا جس پر خواتین پاگل ہوگئیں، اس سے یہ بھی اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان میں حسن کی کوئی کمی نہیں ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website