وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اہم میڈیا ٹاک
میری آج وزیراعظم پاکستان سے طویل مشاورت کے بعد ہمارے خالی اسٹیشنز پر اٹھارہ اہم تعیناتیاں کی جا رہی ہیں چین کے سفیر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے دہلی کیلئے معین الحق صاحب کو فرانس سے دہلی لگایا جا رہا ہے ٹوکیو جاپان کیلئے ایڈیشنل سیکرٹریامتیاز احمد صاحب کو ٹوکیو میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے
برسلز بیلجیم جو یورپین یونین کا مرکز ہے یہاں ظہیر جنجوعہ کو یورپ کے ساتھ اسٹرٹیجک انہانسمنٹ پلان ملائیشیا بہت اہم ملک ہے ملایشیا میں ایڈیشنل سیکریٹری آمنہ بلوچ کو سفیر لگایا جا رہا ہے جاوید خٹک صاحب پوشکل میں سفیر ہونگے کینیا نیروبی میں سقلین سیدہ کو سفیر لگایا جا رہا ہے سنگاپور کے لئے رخسانہ افضل کو سفیر لگایا جا رہا ہے
چیک رپبلک کیلئے خالد جمالی صاحب کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے الجیریا عطاء المنعم شاہد صاحب سفیر ہونگے سوڈان خرطوم میں سرفراز احمد سپرا کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے دوشنبہ تاجکستان میں عمران حیدر صاحب کو سفیر لگایا جا رہا ہے برونائی میں میجر جنرل عبد العزیز طارق کا انتخاب کیا گیا ہے
میجر جنرل محمد خالد راؤ کو بوسنیا ہرزیگوینا میں سفیر تعینات ہونگے خالد مجید صاحب کو کونسل جنرل جدہ لگایا جا رہا ہے عائشہ عباس خان کو کونسل جنرل نیویارک تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ابو ظہبی میں معظم صاحب کو بطور اسپشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ان کی جگہ کویت میں ہمارے سفیر غلام دستگیر صاحب متحدہ عرب امارات کے سفیر ہونگے
ماسکو میں قاضی خلیل اللہ صاحب نے بہترین کردار ادا کیا ہے انہیں چھ ماہ کی توسع دی جا رہی ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ اٹھارہ تعیناتیاں کی جا رہی ہیں امید ہے کہ یہ تمام سفارتکار بہترین سرمایہ کاری اپنائیں گے اور پاکستان کے امیج میں بہتری لائیں گے اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں گے