واشنگٹن: 19 سالہ دورسا درخشانی شطرنج کے عالمی مقابلوں میں نئے ملک کی نمائندگی کریں گی
حجاب نہ پہننے پر ایران میں پابندی کے بعد شطرنچ کی خاتون کھلاڑی امریکی ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ 19 سالہ دورسا درخشانی نے جنوری میں جبرالٹر میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران حجاب پہننے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث ایرانی چیس فیڈریشن نے انہیں معطل کر دیا تھا۔ وہ پابندی کے بعد ایران چھوڑ کر امریکا چلی گئی تھیں اور وہاں کی ایک یونی ورسٹی میں داخلہ لے لیا۔
امریکی چیس فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے تحت دورسا درخشانی عالمی مقابلوں میں امریکا کی نمائندگی کرنے کی اہل ہو گئی ہیں۔