لاہور: وزارت داخلہ پاکستان کی طرف سے القاعدہ کی3ذیلی تنظیموں اسلامک جہاد یونین،ایسٹ ترکمانستان اسلامی موومنٹ اوراسلامک موومنٹ آف اْزبکستان پر پابندی عائد کرنے کے بعد پاکستان میں کا لعدم قرار دی گئی۔
مذہبی و جہادی تنظمیوں کی تعداد 65 ہو گئی، محکمہ داخلہ پنجاب کے انٹرنل سیکیورٹی ونگ کی طرف سے تمام کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران کو ان کالعدم قرار دی گی تنظیموں کے بارے میں مراسلہ جاری کر دیا ہے۔