امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد ایئر پورٹ سے ملک بدر ہونے والا ایرانی تارک وطن واپس امریکا پہنچ گیا ۔
علی ویگان نامی یہ ایرانی شہری لاس ا ینجلس پہنچا تو اس کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔علی ویگان ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے بعد امریکاواپس پہنچنے والا پہلا تارک وطن ہے۔ گزشتہ دنوں ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعداس کو ایئر پورٹ سے ملک بدر کر کے دبئی بھیج دیا گیا تھا۔عدالتی مداخلت پر علی کو واپس امریکا بھیجا گیا ہے۔