counter easy hit

ڈالرکے بعد عوام پر ایک اور بم گر پڑا، حفیظ شیخ نے منظوری دیدی

After the dollar another bomb had fallen on the public, Hafeez Sheikh approved

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگی اور دیگرتمام کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتوں میں 31 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا اور حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website