جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں شدید بارشوں کی وجہ سے جل تھل ایک ہوگیااور کئی گاڑیاں پانی میں بہہ جانے کے بعد اب جدہ میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ماسٹر پلان کی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا گیاہے۔نکاسی آب منصوبے پر 3ارب ریال لاگت متوقع ہے۔
جدہ کے میئرصالح الترکی نے بتایاکہ 30نازک اور اہم مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا اور اس سلسلے میں جدہ میونسپلٹی نے ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے شروع کردیئے۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ہمارے پاس جدہ کے محلوں کے اندر سڑکوں پرجمع ہونیوالے بارش کے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت ہی نہیں لیکن خواہش ہے کہ موجودہ صورتحال سے جلدازجلد نکلیں۔