کوئٹہ: تربت بلیدہ میں سیکورٹی فورسز نے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کما نڈر ہلاک ہو گیا جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے گروک میں 15 افراد کے قتل کے بعد سیکور ٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے خلاف بلیدہ کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی ۔ ،جوابی فائرنگ میں تنظیم کا اہم کمانڈر یونس بلوچ مارا گیا جبکہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔