لاہور(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر ہٹائی اب پی ٹی آئی نے بھی وہی کیا ہے۔ ایک بیان میں بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی بینظیر بھٹو کا نام ہٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کا نام مخالفین ہٹا رہے ہیں لیکن بینظیر بھٹو آج بھی قابل رشک ہیں اور مخالفین ان کی موت کے کئی سال بعد آج بھی ان سے ڈرتے ہیں۔ بختاور بھٹو نے کہا کہ ان کٹھ پتلیوں کو چاہے جتنی بھی سپورٹ ملے وہ وہاں تک نہ پہنچ سکتے ہیں نہ تاریخ بنا سکتے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صد ر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے ؟میرے والد تو عدالتوں کا احترام کرتے ہیں سوال یہ ہے کہ سابق آمر کہاں ہے،وہ کیوں اب بھی گالف کورس میں پائے جاتے ہیں۔کوئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدالتوں میں گزری ہے، منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالت میں جانا مسئلہ نہیں، میرے والد آج عدالت میں اپنی عبوری ضمانت کیلئے گئے تھے اور وہ پیشی بھگت کر آئے ہیں کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے۔