counter easy hit

‘اسد عمر کا استعفی ٰ دینے کے بعد پی ٹی آئی کا بڑا راز فاش کر دیا

'After the resignation of Asad Omar, the big secret of PTI was revealed

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آخر کار خاموشی توڑ تے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں ، اگر نہ جاتے تو بہتر ہو تا ۔تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال کے وسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہو رہے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ سکوک پر کام ہو رہا تھا لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسے موخر کرنا پڑا، پاکستانی معیشت کو مکمل طور پر بدلنے کا موقع سینسر کیا گیا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ساری صورتحال بتائی کیونکہ فیصلہ انہیں کرنا تھا۔ اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا میں رسک لینے والا بندہ ہوں لیکن سب کہہ رہے ہیں کہ پروگرام لینا ہو گا۔رکن قومی اسمبلی نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) کے پورے انتظام کو کینسر زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے آئندہ نسلوں کی خوشحالی کے فیصلے کرنا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ قوم نے کرنا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ قوم کی خوشحالی کے فیصلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اشرافیہ کو اس ملک پر اعتماد کرنا ہو گا، اور این ایف سی کا ماڈل آئینی ترمیم سے بدلنا ہو گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آئی ایم ایف کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے لیے حکومت نے مرکزی بینک کا قرض واپس کرنا شروع کر دیاہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کے تیسرے ہفتے کے دوران حکومت نے مرکزی بینک کو 13 کھرب 5 ارب 65 کروڑ روپے لوٹائے تاہم مرکزی بینک کے قرض کی واپسی کے لیے حکومت نے اس دوران کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 13 کھرب 25 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے قرض لیا۔گزشتہ مالی سال کے دوران اخراجات پورے کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے مرکزی بینک سے 31کھرب 50 ارب 39 کروڑ روپے کے قرضے لیے تھے جبکہ نئے مالی سال جولائی کے پہلے 2 ہفتوں کے دوران بھی وفاقی حکومت نے مرکزی بینک سے 246 ارب روپے قرض لیا تھا۔واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کو1305ارب روپے واپس مل گئے تاہم واپسی کمرشل بینکوں سے نیا قرض لے کر کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website