اسلام آباد ; سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے، وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی رکھوالی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹر فیصل جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا امیرحکمرانوں نے غریبوں کا پیسہ
خود پر خرچ کیا، وزیراعظم ہاؤس پر عوام کے اربوں روپےخرچ کیےجاتےتھے، پہلی مرتبہ عوام کو وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھائیں گے۔پریس کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظردکھاتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کوبھی پتہ چلےکس طرح عوام کےپیسےپرعیاشی ہوتی تھی، عمران خان اب وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتے، پنجاب ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے بھی زیادہ عالی شان ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ 3کمروں پر مشتمل اور 4 کنال سے بھی کم جگہ ہے ، وزیراعظم ہاؤس 1100کنال کی رہائش گاہ پرمحیط ہے ، حکمرانوں پراعتماد بحال کرنا ضروری ہے تاکہ ملک آگے بڑھے، حکمران عوام کا پیسہ عوام پر لگائیں یہ ضروری ہے۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام پرلگنےوالےپیسوں پرکرپشن یامنی لانڈرنگ ہوتی تھی ، پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے، وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی رکھوالی کریں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کا شمار کم ٹیکس دینے والےملکوں میں ہوتاہے، عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں سادگی اپنانے کا آغاز کیا تھا، ہم نئے اور پرانے پاکستان کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے۔پریس کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی فوٹیج دکھاتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا وزیراعظم ہاؤس کی102گاڑیوں کو نیلامی کے لئے پیش کیا جارہا ہے، یہ فوٹیج تو پہلی قسط تھی اب ہم نے بہت کچھ دکھانا ہے۔انھوں نے مزید کہا نیوزی کا وزیراعظم28 کنال اور پاکستان کا وزیراعظم1100کنال پر رہتا تھا،غریب عوام کے شاہی حکمرانوں کی رہائش گاہیں دکھاتے رہیں گے، گورنر ہاؤسز، وزیراعلیٰ ہاؤسز بھی دکھائیں گے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان 10ویں نمبرپرہے، ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان147ویں نمبر پر ہے جبکہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات پاکستان میں زیادہ ہے۔