counter easy hit

12 سال بعد ’’نگار فلم ایوارڈ‘‘ دوبارہ جاری کرنے کا اعلان

کراچی: 12 سال کی طویل مدت کے بعد پاکستان کاسب سے بڑا فلمی47ویں نگار ایوارڈ کا اجراء دوبارہ کیا جارہا ہے، اس بات کااعلان گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے نگار کے روح رواں اسلم الیاس رشیدی نے اعلان کرتے ہوئے کیا۔

After twelve years announced plans to reissue the "Nigar Film Award"

After twelve years announced plans to reissue the “Nigar Film Award”

طویل مدت کے بعد پاکستان کاسب سے بڑا فلمی47ویں نگار ایوارڈ کا اجراء دوبارہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر انڈسٹری کے سینئر اداکار اور نوجوان نسل مصطفی قریشی، غلام محی الدین ، کاشف وارثی ، فہدشیروانی ، سعید رضوی، سعود، ہمایوں سعید، عدنان شاہ ٹیپو، علی رضوی، ساحر لودھی، عاصم رضا، محب مرزا، آمنہ شیخ ، ذوالفقار رمزی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اسلم الیاس رشیدی نے کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے کوئی خاص فلمیں نہیں بن رہی تھیں ، جس کی وجہ سے ایوارڈ کاسلسلہ روک دیاتھا، موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جس کی وجہ سے دوبارہ ہمت بندھی ہے اور 12سال کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایوارڈز کا سلسلہ شروع کررہے ہی اور ایوارڈ شو 21مارچ کوہوگا۔ امید کروں گا کہ فنکار برادری بھرپور ساتھ دیں گے جبکہ ایوارڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کاشف وارثی ہیں جب کہ شو ڈائریکٹر فہد شیروانی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ایوارڈ کا اجراء والد الیاس رشیدی نے کیاتھا جو تقریبا پچھلے سات دھائیوں سے پاکستان فلم انڈسٹری کے ایوارڈ کے واحد نمائندے تھے، اپنے والد کے اس مشن کو آگے لے کر چلنے کی کوشش کررہاہوں۔دوسری جانب مصطفی قریشی نے کہاکہ اس ایوارڈ پر سینئر فنکاروں کا حق ہے اس حوالے سے ہونے والی تقریبات کاحصہ بنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں، ہمیشہ اس ایوارڈ کے حوالے سے جاری رکھنے کے لیے کوشش کرتے رہے ہیں، فنکاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس ایوارڈ کوکامیابی سے چلنے کے لیے بھرپور انداز میں ساتھ دیں اور تقریبات کاحصہ بنیں۔ انھوں نے کہاکہ لاہور اسٹوڈیوز میں تالے پڑگئے ہیں انڈسٹری کو کراچی کے دوستوں نے دوبارہ کھڑا کرنے میں مدد کی ہے اب لاہور میں بھی فلمیں بن رہی ہیں، لاہور کراچی دونوں شہر ہمارے ہیں اور ان کی فلمیں بھی ہماری ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website