پیرس (افضال گوندل) پی ٹی آئی فرانس کے صدر عمر رحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افضال گوندل کی خدمات پی ٹی آئی فرانس میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں افضال گوندل کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبر لگائی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوتعلق نہیں فیک ای میل سے خبر بھیجی گئی ہے۔
نائب صدراصغربرہان ،منور جٹ ممبر ایگزیکٹو کونسل عبدلستار ممبر ایگزیکٹو کونسل، طاہر اقبال مبرایگزیکٹو کونسل ،ابرار کیانی ممبر ایگزیکٹو کونسل و دیگر نے اس بے بنیاد خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔
صدر عمررحمان نے میڈیا کو حدیت کی ہے پی ٹی آئی کے حوالے سے فیک آڈی سے بھیجی گئی خبریں نہ لگائی جایئں پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی بھی خبر ہو پہلے ہم سے رابطہ کرکے کنفرم کر کےخبر لگائی جائے میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔