گجرات( نمائندہ خصوصی) سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 105ممتاز صنعتکار الحاج محمد افضل گوندل نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 105بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی فیس نہیں دئیے گئے جو بھیانک نتائج کے باعث بنے عوام روایتی اور ہیوی ویٹ سیاستدانوں کو مسترد کر چکے، لگژری گاڑیوں اور کلاشنکوفوں کے درمیان سے لیڈر منتخب کرنا چھوڑ چکے ہیں این اے 105میں پی ٹی آئی کی کمزور پوزیشن دیکھ کر افسوس ہوا انہوں نے کہا کہ آرگنائزرز نے فی الفور دوسری جماعتوں سے آنے والوں کو ٹکٹ جاری کرکے پی ٹی آئی کا نقصان کیا ہے جب تک امیدوار پی ٹی آئی فیس نہیں ہونگے تسلی بخش نتائج نہیں ملیں گے این اے 105میں امیدوار نہیں پی ٹی آئی کو شکست اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا ہے جب کھمبوں کو ٹکٹ دیکر ووٹ مل جاتے تھے اب عوام باشعور ہو چکے اور سوچ سمجھ کر نمائندوہ کا انتخاب کرتے ہیں ٹیگ بدلنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔