پیرس(عمیر بیگ) حکمرانوں نے ملک و قوم کو کنگال بنانے کا عزم کر رکھا ہے اس لئے اْن سے نجات حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔ ملک میں اقرباء پروری کے نئے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ مفلوک الحال عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سابقہ چیئرمین خان افضال نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف غریب عوام کیلئے روشنی کی کرن ہے جو عوام کو غاصب اور لٹیرے حکمرانوں سے نجات دلانے کا عزم لیکر میدانِ عمل میں اْتری ہے۔