پیرس(عمیر بیگ)20 مئی کا جلسہ ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکال دیگا،کرپٹ سیاست دانوں سے چھٹکارا ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ شریف خاندان نے کرپشن کر کے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائیں۔ خاندانی سیاست کرنے والوں کو آگے نہیں آنے دیں گے۔ تحریک انصاف ہی ملک میں بادشاہی نظام ختم کر کے اصل جمہوریت قائم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانسکے سابقہ چیئرمین خان افضال نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پاناما لیکس پر خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔ عوام کا پیسہ حکمرانوں کو ہضم نہیں کرنے دیں گے۔