پیرس(عمیر بیگ) پانامہ لیکس کا معاملہ ،لیگی حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکاہے،پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کی سازش کی جارہی ہے ،حکمران ملک کے بجائے اپنا اقتداربچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ،امریکہ کے کردار نے واضح کردیا ہے کہ وہ پاکستان میں قیام امن کو اپنے مفادات کے لئے نقصان دہ سمجھتا ہے ،کرپٹ سیاستدان اور افسر ایک دوسرے کے لئے ڈھال کا کردار ادا کررہے ہیں ،مقتدر حلقوں کو ادراک ہوگیا ہے کہ پاکستان بچانے کے لئے کرپشن کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سابقہ چیئرمین خان افضال نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ ،لیگی حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکاہے ،جسے وہ نہ اگل سکتے ہیں اور نہ نگل سکتے ہیں ،لندن یاترا ،جس مقصد کے لئے ہوئی ،وہ پورا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے