پیرس(عمیر بیگ)حکمران جماعت کا اقتدار سے چمٹے رہناغیر جمہو ری ہے :ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سابقہ چیئرمین خان افضال نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،کرپشن ،بیروزگاری اور بد عنوانی ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل بن چکے ہیں جن کے خاتمہ کیلئے تحریک انصاف جدوجہد کررہی ہے ، عمران خان کی قیادت میں استحصالی قوتوں اور کرپٹ نظام کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے گا،پاناما لیکس نے حکومتی فیملی کی کرپشن عیاں کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس انکشافات کے بعدحکمران جما عت کااقتدار سے چمٹے رہناغیر جمہو ری ہے ، پاناما لیکس سے انکے اصل چہرے عوام کے سا منے بے نقاب ہو چکے ہیں ،حکمران ٹولہ قوم کو گمراہ کر نے کیلئے مسلسل جھوٹ اور منا فقت کا سہا را لے رہا ہے۔