پیرس(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنماشیخ احتشام لطیف نے کہاکہ عمران خان کی احتجاجی تحریک کی کال نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار خان افضال سابقہ چیئرمین پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کاوقت آگیاہے کارکن مکمل تیاری کریں پوری قوم کی نظریں تحریک انصاف پر لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کیاجو پہلے اعلانات اور وعدوں کی طرح پورا نہ ہوا۔