پیرس(عمیر بیگ) پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپر یشن قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ، پنجاب میں (ن)لیگ کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو بچانے میں لگی ہے جسکی وجہ سے دہشتگردی ہو رہی ہے ، نا سور کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت میں شامل دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی پکڑ نا ضرور ی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سابقہ چیئرمین خان افضال نے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف پنجاب میں آپر یشن کا آغاز کر دیا ہے اور پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے ،ہمیں یقین ہے کہ پنجاب میں دہشتگردی مکمل ختم ہو گی اور دہشتگردوں کے سہولت کار بھی بے نقاب ہونگے۔