پیرس(عمیر بیگ)شفاف احتساب کی صورت میں حکمران اقتدار نہیں جیلوں میں ہونگے ، جب نیب آزادہوگا تب ہی (ن)لیگی قیادت کی کر پشن بے نقاب ہوگی ،شفاف احتساب کی صورت میں حکمران اقتدار نہیں جیلوں میں ہونگے ،پانامہ لیکس حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہونگی ، قوم کا پاک افواج پر مکمل اعتماد ہے اور ملک کو دہشتگردی سے مکمل نجات ملے گی۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما خان افضال نے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جس دن نیب کو مکمل آزادی کے ساتھ کام کر نے دیا وہی دن حکمرانوں کی کر پشن ثابت ہو نے کا دن ہو گا۔ ن لیگ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، قوم حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے