پیرس(عمیر بیگ)بیرون ملک کاروبار چلا کر وطن کو ٹیکسز سے محروم رکھنا غداری کے مترادف ہے، پانا ما لیکس نے ٹیکس چوروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خان افضال سابقہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف فرانس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ لوٹنے والا ہی منصف ہو گا تو احتساب کس کا ہو گا ،قانون نافذ کرنے والے ہی چور بن جائیں تو کٹہرے میں کون کھڑا کرے گا،کمیشن بنا کر اس کو دباؤ کا شکار رکھنا جنگل کے قانون کے مترادف ہے