پیرس(عمیر بیگ) وزیراعظم کی دو کمپنیوں کا الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے گوشواروں میں ذکر نہ ہونا قومی جرم ہے ، ان خیالات کا اظہار خان افضال سابقہ چیئرمین تحریک انصاف فرانس نے نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں میں پڑی ہوئی دولت کے بارے میں اعداد و شمار آنا ابھی باقی ہیں۔ہر طرف مایوسی اور اشتعال ہے ،عوام گھر بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے تو سیاسی گند کبھی صاف نہیں ہو گا۔