اکاؤنٹنٹ جنرل آفس لاہور کے ملازمین نے یونین عہدیداروں پر تشد د کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اے جی آفس کے ملازمین نے الزام عائد کیا کہ 8 نومبر کو ایپکا پنجاب کے عہدیدار اکاؤنٹنٹ جنرل سے ملنے گئے تو بعض بیرونی عناصر نے انتظامیہ کے ایماء پر ان کے یونٹ صدر پر تشدد کیا اور نہیں بعض افسروں کی کرپشن کی نشاندہی کرنے پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا ۔
احتجاج کے باعث اے جی آفس میں کام بند رہا، کسی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لئے پولیس کو بلا لیا گیا ۔