کراچی……کراچی میں موجود نجی ادارے کے وی ٹی سی میںمرگی کے عالمی دن کے موقع پر مرگی سےمتعلق آگاہی پرگرام کا انعقادکیا گیاجس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دنیابھر میں چھبیس مارچ کو مرگی کی آگاہی کے لئے ورلڈ پرپل ڈے منایا جاتاہے، عالمی دن کے موقع پر کراچی کے نجی ادارےوکیشنل ٹریننگ سینٹر میں آگاہی کے اُوپن ہائوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی پروگرام میں مرگی میں مبتلہ بچوں کے ہاتھ سے بنائی گئی اشیاء سجاکر نمائش بھی کی گئی جسے شہریوں نے دیکھ کر خوب سراہاجبکہ پرپپل ڈے سے متعلق بچوں نے انتہائی خوبصورت کارڈ،کپڑے اوردیگر اشیاء بھی بنائی ہوئی تھی ۔آگاہی پروگرام کے موقع پرپرنسپل ہیڈ ڈاکٹر روبیناکا کہناتھا کہ سرکاری سطح پر انھیں کوئی تعاون حاصل نہیں ہوسکاہے۔