گجرات ( صغیر احمد قمر ) کرپشن او ر بد عنوانی کے کرداروں اور ان کے سہولت کاروں کا احتساب پوری پاکستانی قوم کی آواز ہے قائد تحریک انصاف عمران خان نے پانامہ لیکس انکشافات سے پہلے اور بعد میں بھی کرپشن بد عنوانی کو وطن عزیز سے ختم کرنے اور کرپٹ عناصر کا محاسبہ کرنے کے حوالے سے اپنا ٹھوس موقف ہر فورم پر پیش کیا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف گجرات کے نوجوان راہنماء آغاشیرازملک سابق آرگنائزر ؤ سی ون گجرات اور سپی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے چیئر مین یو سی ون ملک ظہیر عامر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہویے 24اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد F-9پارک جلسہ میں بھرپور شرکت کرینگے ، کرپٹ ، بد عنوان عناصر ، اور ملکی دولت کی لوٹ مار کرنیوالوں کا کڑا احتساب ہر پاکستانی کی آواز ہے ،انشااللہ قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کرپٹ بد عنوان ،اور ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریگی آنیوالا وقت تحریک انصا ف کا ہے جمہوریت کی آڑ میں آمریت سے بد تر موجودہ شہنشاہوں کو اب گھر جانا ہوگا پانامہ لیکس نواز شریف کی سیاست کی تباہی کا�آغاز ہے انجام بھیانک ہوگا کرپٹ حکمرانوں کا اتحاد ایک دوسرے کو بچانے کیلئے ہے لیکن یہ اب بچ نہ پائیں گے