کشمیر میڈیا سروسکے مطابق ہندواڑہ اور کپواڑہ میں کرفیو کے باعث اشیائے خورد ونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے
سری نگر (یس اُردو) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا ، ہندواڑہ اور کپواڑہ میں کرفیو کے باعث اشیائے خورد ونوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ہندواڑہ میں چار کشمیریوں کی شہادت کے بعد حالات تاحال کشیدہ ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندواڑہ میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔کچھ روز قبل لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے اہلکار کے خلاف احتجاج پر غاصب بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چار کشمیری شہید ہو گئے تھے ۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ہندواڑہ اور کپواڑہ میں کرفیو کے باعث اشیائے خورد ونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے