مظفر آباد: بھارت کا جنگی جنون ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر وادی نیلم کے کیل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کیتاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سنگالا میں فائرنگ اور گولہ باری کی تھیجس کے نتیجے میں 3 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے تھے۔