بلوچستان ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے، دہشت گردی کے ایک واقع میں تین مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق بلوجستان کے علاقے ہرنائی میں ریلوے سیکشن کی بحالی کیلئے کام کرنے والے مزدوروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میںتین مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ کےعلاقے سیٹلائٹ ٹائون سے ایک ٹھیکیدارکو اغوا کرلیا گیا، ٹھیکیدارکی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔