counter easy hit

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی

Again the Foreign Office summoned the Indian Deputy High Commissioner JP Singh

Again the Foreign Office summoned the Indian Deputy High Commissioner JP Singh

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر احتجاج کیا ۔

احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ سرحد پر فائر بندی کے معاہدے کے ساتھ ساتھ اب بھارتی سفارتی اہلکار سفارتی آداب کی خلاف ورزی بھی کرتے پائے گئے ہیں ۔

پاکستان میں متعین بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو منگل کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے اور ان سے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل نے انہیں احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ۔

مراسلے میں پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں سفارتی اہلکاروں کے روپ میں کام کرنے والے بھارتی انٹیلی جنس اداروں کے لیے کام کرنے والے اہلکاروں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور قرار دیا گیا کہ بھارتی سفارتی اہلکار سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website