پشاور….عمران خان نے پی آئی اے بحران کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا المیہ یہ ہے کہ وہ لوگوں سے روزگار چھین لیتی ہے۔اپنے حقوق کے لئے احتجاج کا حق استعمال کرنے والوں پر گولی چلانا ظلم کی انتہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور کے چڑیا گھر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ پشاور کے فارسٹ کالج میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف آمریت کی گود میں پلے ہیں، ان میں جمہوری سوچ آہی نہیں سکتی۔وفاقی حکومت پی آئی اے کا معاملہ بلڈوز کرنا چاہتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شہریوںکو بہترین تفریح کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔بالاحصار کو پشاور کا ثقافتی مرکز بنائیں گے۔بالاحصار میں ہوٹل، پارک اور دیگر تفریح گاہیں بنائیں گے۔قلعہ بالاحصار کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے درخواست کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی پی کے دور میں ڈیزل پر22 فیصد اور موجودہ دور میں 98 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔