لاہور ……وکلاءتنظیمیں سانحہ گلشن اقبال پارک کےخلاف آج یوم سیاہ منارہی ہیں،وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کر رکھا ہے،لاہور ہائیکورٹ بار نے دہشت گردی کے واقعے کےخلاف مذمتی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔
سانحہ گلشن اقبال پارک کےخلاف یوم سیاہ منانےکا اعلان پاکستان بار کونسل،سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل نےمشترکہ طور پر کر رکھا ہے۔وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کر رکھا ہے،جس کےباعث عدالتوں میں روایتی چہل پہل نظر نہیں آ رہی،لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نےدہشت گردی کے واقعےکے خلاف مذمتی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔