counter easy hit

صحافیوں کی طرف سے سندھ میں اے آر وائے کے اینکر پرسن اقرا رالحسن کے خلاف بے بنیاد مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت

Against Sindh,

Against Sindh,

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کی طرف سے سندھ میں اے آر وائے کے اینکر پرسن اقرا رالحسن کے خلاف بے بنیاد مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت ۔تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق سینئر صحافیوں راؤ توقیر السلام ،چوہدری محمد رمضان ،طاہر محمود ہجویری ،جا وید احمد معاویہ ،سعید اختر ،میاں وحید قیصر ،عبد الغفار چوہدری ،ڈاکٹر ارشد کامل ڈوگر ،شاہد شہزاد کھوکھر ،ملک سلیم اختر ،قمر عباس،عابد حمید رحمانی ،ڈاکٹر شاہ نواز قادری ،عابد مغل سمیع اللہ عثمانی اور دیگر نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات میں اپنی کوتاہی کو تسلیم کرنے کی بجائے پروگرام کے معروف اینکر اور اس کے ساتھی کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے او ر حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ مقدمہ واپس لے کر پروگرام کے اینکر پرسن اور اس کے ساتھی کو فوری رہا کرے