گجرات(انور شیخ سے ) بھبمر روڈ پر واقع مقامی میرج حال میں ون ڈش کی خلاف ورزی عروج پر ہے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو میرج حال مالکان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے ،معلوم ہو ا ہے کہ مقامی میرج حال میں کئی کئی قسم کے کھانے اور ڈش تیار کی جاتی ہیں جس سے اعلی اور وی آئی پی کی خاطر تواضع کی جاتی ہے گجرات کے سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے